یکم جولائی سے پیٹرول ، ڈیزل 40 روپے سستا ہونیکا امکان

روس سے آنے والا تیل کی ترسیل شروع ہو گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے تک کمی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکام وزارت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ روسی تیل سے پاکستانی میں پیٹرول سستا ہو جائے گا،آئندہ دو ہفتے میں روسی تیل مارکیٹ میں آ جائے گا۔ 45 ہزار ٹن کی پہلی کھیپ پی آر ایل میں ریفائن ہو گی،پارکو بھی روسی تیل کی ریفائنگ میں حصہ لے گا۔ذرائع کے مطابق روسی تیل سے ریلیف کے اثرات یکم جولائی تک آنے کا امکان ہے،
روسی خام تیل کے پہلے جہاز پاکستان پہنچنے کے بعد یکم جولائی سے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 40 روپے کی کمی کا امکان ہے۔خیال رہے کہ خام تیل لے کر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ گزشتہ روز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔

دوسری طرف ریفائنری ذرائع کےمطابق روس سے آنے والے خام تیل کے جہازپیورپوائنٹ سےخام تیل نکالنے کا کام شروع ہو گیا ہے، جہاز سے 3 ہزار ٹن تیل پاکستان ریفائنری منتقل کردیا گیا ہے۔

وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق روسی تیل آنے سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید کم ہوں گی۔ قیمتوں پر فرق یکم جولائی سے پڑے گا۔روس سے خام تیل کی درآمد ماہانہ چودہ لاکھ بیرل تک بڑھائی جاسکتی ہے۔ روسی تیل صاف ہونے کے بعد اوسط قیمت نکالی جائے گی۔ مقامی اور روسی تیل کو ملا کر اوسط قیمت نکلے گی

۔روسی تیل عام مارکیٹ سے تیس سے چالیس فیصد سستا ہے۔ پٹرول ڈیزل کی اوسط پیداوار پچاس فیصد سے زائد نکلی تو چالیس روپے فی لیٹر قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔پٹرول ڈیزل کی اوسط پیداوار پچاس فیصد سے زائد نکلی تو چالیس روپے فی لیٹر تک قیمتیں کم ہوسکتی ہیں

Leave feedback about this

  • Rating