پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے پیر کو وزیر اعظم ہائوس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جس میں افواج پاکستان کے آپریشنل اور پیشہ وارانہ امور کے ساتھ ساتھ داخلی سلامتی اور امن وامان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی قومی سلامتی کی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہوئی،ملاقات میں داخلی سلامتی ،امن وامان اور دہشت گردوں کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا
اس حوالے سے آرمی چیف نے افواج پاکستان اور انٹیلی جنس اداروں کی کامیابیوں کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا جسے انہوں نے سراہا جبکہ اس موقع پر آرمی چیف نے حالیہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے فیصلوں پر بھی وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا اور سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا
ملاقات میں معاشی صورت حال اور مختلف دوست ممالک کی طرف سے پاکستان کے ساتھ مالی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی ۔
Leave feedback about this