چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف وکیل کے قتل کا مقدمہ درج

کوئٹہ کے تھانہ شہید جمیل کاکڑ میں مقتول عبدالرزاق شر کے بیٹے کی مدعیت میں چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل، انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔کوئٹہ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو قتل کردیا تھا، وہ پی ٹی آئی سربراہ کیخلاف سنگین غداری کیس میں مدعی تھے۔

 گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کے وکیل کے قتل کا الزام سابق وزیراعظم پر لگاتے ہوئے کہا تھا کہ عبدالرزاق شر ایڈووکیٹ کے قتل کے ذمہ دارپی ٹی آئی سربراہ  ہیں۔

Leave feedback about this

  • Rating