نئی جماعت کا نام ،کتنے پی ٹی آئی لوگ جہانگیر کے ساتھ آ چکے،چوبیس گھنٹوں میں اہم پریس کانفرنس

ممتاز سیاستدان جہانگیر ترین آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پریس کانفرنس کریں گے، بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین پریس کانفرنس میں اپنی نئی سیاسی جماعت کے نام کے اعلان کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی جماعت میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی کے سابقہ ایم این ایز ،ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈروں کی پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے، جہانگیر ترین نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو بدھ کی رات تک لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Rating