فوج پر حملہ : کارروائی آرمی ایکٹ نہیں تو کیا ٹریفک ایکٹ کے تحت ہو گی ، وزیر داخلہ

شرپسندوں کے خلاف کارروائی آرمی ایکٹ نہیں تو کیا ٹریفک ایکٹ کے تحت ہو گی ،گرفتاری کے بعد منصوبے کے تحت فوج پر حملہ کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد منصوبے کے تحت فوج پر حملہ کیا گیا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے باغ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ گرفتاری کے بعد منصوبے کے تحت فوجی املاک پر حملہ ہوا، زمان پارک میں پولیس پر پیٹرول بم پھینکے گئے ۔ کیا یہ آرمی ایکٹ کے تحت گرفتاری نہیں آتی ۔ وزیر دخلہ نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ ملک کو مشکل سے نکالا ، نواز شریف کو سازش کے تحت ہٹا دیا گیا ۔ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا ۔ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے ،ملک سے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی ۔

Leave feedback about this

  • Rating