مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والا ہم میں سے نہیں ہوسکتا ، کشمیر کے ان پہاڑوں پر ملک کی حفاظت کرنے والے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، کشمیر کے شہداء کو بھی سلام ،عمران خان نے ٹرمپ کے پہلو میں بیٹھ کر کشمیر کا سودا کردیا تھا ،پاکستانی قوم اور آزاد کشمیر کے عوام 9مئی کے واقعات پر شرمندہ ہیں ،جس شخص کو ہم پر مسلط کیا گیا وہ کہاں گیا جو کہتا تھا میں’’ کلا ای کافی آں‘‘، جو کہتا تھا ان کو رلاؤں گا، آج اکیلا بیٹھ کر رو رہا ہے ،نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والی جماعت کرچی کرچی ہو گئی، بنکر میں چھپ کر بیٹھنے والے کو عوام نشان عبرت بنا دیں گے،آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم نے بھی اس کیخلاف گواہی دیدی ہے ،آزاد کشمیر میں ہسپتال ، یونیورسٹیز اور ترقیاتی کام نظر آئیں تو سب کو صرف نواز شریف ہی نظر آتا ہے ، نواز شریف کے کئی دشمن آئے اور چلے گئے ،کشمیر کے ہر گھر میں شہداء موجود ہیں،شہدا ء کی یادگاروں کو جلانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ، باغ کی عوام جذبے کے ساتھ باہر نکلیں اور شیر پر مہر لگائیں ۔آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب کسی کے پاس کارکردگی کیلئے کچھ نہیں ہوتا وہ یہی کام کرتا ہے جو عمران خان اور اس کے حواریوں نے کیا شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گیاایسا شخص ہم میں سے نہیں ہوسکتا ایک شخص نے صرف حساس تنصیبات پر حملہ نہیں کیا بلکہ ٹرمپ کے پہلو میں بیٹھ کر کشمیر کا سودا بھی کردیا تھا جو عمران خان کہتا تھا کہ میں اکیلا ہی سب کیلئے کافی ہوں وہ آج اکیلا ہی بیٹھ کر صبح شام رات رو رہا ہے اس کی حرکتوں کے باعث اس کے حواری اس کو چھوڑ کر چلے گئے اور جو باقی رہ گئے ہیں وہ بھی جانے کی تیاری کررہے ہیں
Leave feedback about this