جناح ہائوس حملہ کیس: خدیجہ شاہ کی رہائی کے متعلق کیس کی سماعت نہ ہوسکی

جناح ہائوس پر حملے اور جلائو گھیرائو کے مقدمے میں گرفتار خدیجہ شاہ کی رہائی کے متعلق کیس کی سماعت نہ ہوسکی ،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے ملتوی کر دی گئی۔فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بارے جاری کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کوبحث کے لئے طلب کررکھا تھا۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کرنا تھی ۔خدیجہ شاہ کے والد سید سلیمان شاہ اور شوہر جہانزیب امین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے

Leave feedback about this

  • Rating