جبران ناصر کیوں اغوا ہوئے ؟، کلفٹن کراچی میں مقدمہ درج

سماجی رہنما جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا کی مدعیت میں مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

منشا پاشا نے مقدمے میں بیان دیا ہے کہ ہم رات 11 بجے اپنے گھر کی طرف آ رہے تھے، خیابان تنظیم کے قریب 2 گاڑیوں نے ہماری گاڑی کو روکا۔مقدمے کے مطابق مسلح افراد نے میرے شوہر کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور لے گئے۔منشا پاشا کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں میں تقریباً 15 مسلح افراد تھے۔

زلفی بخاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ قابلِ ترس جبران ناصر نے جمہوریت اورریاست میں قانون کے حوالے سے چند ٹوئٹ کیے تھے، اس ہی وجہ سے اب اسے اغواء کرلیا گیا ہے، پاکستان میں کسی بھی حوالے سے اٹھتی آواز اور انسان کا گلا گھونٹنے کا سلسلہ جاری ہے‘۔زلفی بخاری نے اس ٹوئٹ کے آخر میں ’ریلیز پاکستانیز‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔


Leave feedback about this

  • Rating