عمران خا ن نے خواتین کی حرمت کو بطور سیاسی ڈھال استعمال کیا ، خرم دستگیر

وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان کی یوٹرن لینے کی بھیانک تاریخ ہے ۔ایبسلوٹلی ناٹ کا نعرہ ابیسلوٹلی یس میں بدل گیا ہے ۔امریکہ سے آزادی کا نعرہ لگانیوالے اب اسی امریکہ سے مدد کی بھیک مانگ رہے ہیں،پی ٹی آئی کی شر پسند کی مقصدریاست کو کمزور کرنا تھا، 9 اور 10مئی کے واقعات سوچی سمجھی سازش کا ایک شاخسانہ تھا ، عمران خان نے خواتین کی حرمت کو باقاعدہ سیاسی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ یوٹرن کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ایک بھیانک تاریخ ہے ْ جب مشکل وقت آتا ہے تو عمران خان اپنے کارکنان کو ہی بھول جاتے ہیں ۔جیلوں میں قید پی ٹی آئی کی خواتین کے خلاف باقاعدہ پراپگینڈ ہ کیا جار ہا جس میں کوئی صداقت نہیں ہے ، جیل میں قید کسی پی ٹی آئی خاتون پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا ،یہ سراسر جھوٹ بولا گیا ہے ،ہر گرفتار شہری کا خیال رکھا جائے گا، لاہور کی خاتون پولیس آفیسر نے جیل میں جا کر خواتین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلو ک نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جو خواتین پر تشد واقعات میں ملوث ہوئی ہیں ان کے خلاف آئین و قانون کے تحت کارروائی ہو گی،خواتین معاملے پر پنجاب کی نگران حکومت اپنی ذمہ داری دکھا رہی ہے۔ عمران خا ن نے خواتین کی حرمت کو بطور سیاسی ڈھال استعمال کیا ہے ،

Leave feedback about this

  • Rating