سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری بدھ کی صبح لاہور پہنچ گئے سابق صدر ایک خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے، پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری لاہور میں قیام کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ماقات سمیت بعض اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں اور ان کی پی پی پی میں شمولیت کے اعلان سے متعلق مصروفیات شامل ہیں

Leave feedback about this

  • Rating