جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورتی عمل تیز کردیا ،ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین نے گزشتہ دو روز کے دوران 20 کے قریب اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مختلف سیاسی شخصیات کا بھی رابطہ کیاہے،جہانگیر ترین سے خیبر پختونخواہ سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ،جہانگیر ترین سے سابق رکن قومی اسمبلی اورکزئی جی جی جمالی بھی ملے ہیں جبکہ سابق رکن صوبائی اسمبلی مانسہرہ زر گل خان نے بھی ملاقات کی،ملاقات میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
Leave feedback about this