مودی کا گروپ 20 ڈرامہ بری طرح ناکام:کشمیر میں مکمل شٹر ڈائون

مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں G20 اجلاس منعقد کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی،کشمیریوں کی جانب سے G20 اجلاس کا مکمل بائیکاٹ اور سخت رد عمل سامنے آیا ہے، مقبوضہ علاقے میں منعقد کروانے کے تناظر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی کال پر کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،مکمل مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سماں رہا،مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی پابندیاں عائدکی گئیں،سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے تقریب کے ارد گرد بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری فورسز، ایلیٹ نیشنل گارڈز اور میری کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات رہی،سری نگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس نے دوکانداروں کو طلب کر کے دوکانیں کھولنے کی ہدایت کی اور عمل نہ کرنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں ملیں،بھارتی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تاجروں نے گروپ 20 اجلاس منعقد کرنے کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

Leave feedback about this

  • Rating