گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.03 فیصد کا اضافہ

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کی کمی ہوئی ، 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 13 میں کمی ہوئی،ادارہ شماریات
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ادار ہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کی کمی ہوئی ،مہنگائی کی مجموعی شرح 45.72 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 32 روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 460 روپے تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں برانڈڈ چائے کا 190 گرام پیکٹ 24 روپے تک مہنگا ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت میں چھ روپے کا اضافہ جبکہ ٹماٹر 1 رو پے سے زائد اور دہی دو روپے فی کلو مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں دال مونگ 3 روہے 38 پیسے مہنگی ہوئی اور ٹوٹا باسمتی چاول 2 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا

Leave feedback about this

  • Rating