مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، پیٹرول 12 روپے سستا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ، پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پیٹرول کی نئی قیمت 270 روپے ہوگی ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ۔ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی بارہ روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے ۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بارہ روپے کمی کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز کی گئی تھی ۔وزیر خزانہ نے اوگرا سفارشات پر وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد بارہ روپے کمی کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔اور نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہو گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 14 دنوں میں برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت زیادہ سے زیادہ 77.44 ڈالر فی بیرل تک رہی۔

Leave feedback about this

  • Rating