عمران خان کے طرف سے جھوٹے کاغذ لہرا کر عوام کو تقسیم کیا گیا، کبھی ایسا ہوا ہے کہ ایک ملزم عدالت آئے اور جج کہے کہ آپ کو مل کر اچھا لگا ؟، وزیر اعظم شہباز شریف نےعمر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ،چیلنجز ورثے میں ملے اس سے نمٹنے کیلئے کابینہ کوشش کررہی ہے،عمران نیازی کوبچانے کیلئے عدالت آہنی دیوار بن چکی ہے، کبھی ایسا ہواایک ملزم عدالت میں آئے اور جج کہے آپ سے مل کر اچھا لگا، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عمران خان کو کرپشن میں این آر او دے دیا اور اپنے لاڈلے کی کرپشن کا تحفظ کر رہے ہیں،حکومت آئین پر سختی سے عمل کرے گی، جو بھی نتائج ہوں سامنا کرے گی۔ جمعہ کے روز وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم نے کہا ورثے میں ملنے والے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے حتی الامکان کو ششیں کر رہے ہیں سیلاب اور عالمی کساد بازاری اور مہنگائی کے طوفان نے مشکلات سے دو چار کیا ۔ وزیر اعظم نے چیرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آئینی طریقے سے منتخب ہماری حکومت کو امریکی سازش کا نتیجہ قرار دیا ۔ عمران اور اس کے حواری عوام کے سامنے بے شرمی سے جھوٹ بولتے رہے ۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے عمران خان کے جھوٹ کی قلعی کھول دی ۔ انہو ں نے کہا عمران نے امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ ہم نے جب سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی تو عمران نیازی نے یو ٹرن لے لیا اور کہا کہ امریکہ کا سازش سے کوئی تعلق نہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی کھیل نہیں ،عالمی ممالک کے ساتھ کیاتعلقات مذاق ہیں؟ عمران نیازی نے بہت بار کہا کہ پاکستان کے حالات سری لنکا جیسے ہورہے ہیں، جن لوگوں نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا کہانی قوم کے سامنے آگئی ہے۔انھوں نے سوال کیا کہ جھوٹے کاغذ لہرا کر قوم کو تقسیم کیا گیا، کیا کسی عدالت نے سوموٹو لیا کوئی ایکشن لیا؟۔انہوں نے کہا عمران نیازی کو دھاندلی اور جھرلو سے وزیراعظم بنایا گیا ۔ عمران نیازی کو لا نے والوں کا مقصد تھا سب لوگوں کو چور اور ڈاکو قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا عمران نیازی نے کے پی کے اور پنجاب حکومت سے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذکرات سے انکار کریں ۔ عمران نیازی کا مقصد آئی ایم ایف ڈیل کو ختم کرنا اور پاکستان کو دیوالیہ کرنا تھا ۔ عمران نیازی کے پر و پیگنڈے نے ملک کو تقسیم کیا آج یہ زہر جگہ جگہ ہے ۔ عمران کو دس سال لے لئے پلانٹ کیا گیا تھا ۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک سے سرمایہ کاروں کو بھگا دیا ۔ انہوں نے کہا آج نیب نے سچائی پر مبنی کرپشن کیسز بنائے تاہم عدلیہ ان کیسز کی راہ میں دیوار بن گئی ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت کے اربو ں کی کرپشن کے خلاف کسی نے سوال نہیں کیا بلکہ حکم امتناعی جاری کر دیا ۔ انہوں نے کہا محمد نواز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمے بنائے گئے ۔پانامہ کا ڈرامہ کر کے محمد نوازشریف کو اقامہ پر نکالا گیا ۔ا نہوں نے بیٹی کا ہاتھ تھام کر عدالتوں کے سامنا کیا ۔ انہوں نے کہا مجھے دوران حراست پرانی گاڑیوں پر پیشی کے لئے عدالت لے جایا جاتا رہا جبکہ دوسری طرف ایک خا ئن کو ریلیف دیا گیا ، انہوں نے کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زردار ی نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور ملک میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی گئی ۔شہباز شریف نے کہا کہ 60 ارب روپے کی کرپشن کا معاملہ ہے لیکن عدلیہ عمران کے تحفظ کے لیے آہنی دیوار بن گئی ہے۔ اگر ایسا سلوک کرنا ہے تو ملک میں جتنے چور ڈاکو ہیں ان سب کو بھی چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا روزانہ ٹرائل ہوتا تھا، کاش عدلیہ نواز شریف،مریم نواز،فریال تالپور کو بھی کہتی آپ کو دیکھ کر اچھا لگا لیکن یہ دہرا معیار ہے جس نے انصاف کا جنازہ نکال دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ 16 دسمبر اور 1971 کے بعد 9مئی2023 پاکستان کے لیے المناک ترین دن تھا، یہاں ایک سے زیادہ مرتبہ کہا گیا کہ ملک کے حالات سری لنکا جیسے ہوں گے اور یہ منصوبہ 2018 سے شروع ہوچکا تھا، پوری قوم تقسیم در تقسیم ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فاشست ڈکٹیٹر ہے جو دعا کر رہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، جھوٹے کاغذ لہرا کر قوم کو تقسیم کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ چیف جسٹس عمران خان کی کرپشن کا تحفظ کر رہے ہیں اور چیف جسٹس نے عمران خان کو کرپشن میں این آر او دے دیا۔ کبھی ایسا ہواایک ملزم عدالت میں آئے اور جج کہے آپ سے مل کر اچھا لگا۔ انہوں نے کہا حکومت آئین پر سختی سے عمل کرے گی، جو بھی نتائج ہوں سامنا کرے گی۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر جائزہ لیا گیا۔ حکومتی قانونی ٹیم بھی وفاقی کابینہ اجلاس میں شریک ہوئی اور عمران خان کی گرفتاری اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی کابینہ نے ای سی سی فیصلوں کی منظوری بھی دے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹوکا عدالتی قتل ہوا، محترمہ کی شہادت پر بھرپور احتجاج ہوا مگر کسی نے فوجی عمارتوں پرحملہ نہیں کیا، محترمہ بےنظیرکی شہادت کے بعد آصف زرداری نےپاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
Leave feedback about this