عمران خان کچھ دیر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے

سپریم کورٹ نے عمران خان کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔ عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوئے ہیں
عمران خان عدالتِ عالیہ میں سخت سیکیورٹی میں پہنچے ہیں۔اس موقع پر عدالت اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو گیٹس پر سخت سیکیورٹی تعینات ہے، پچھلے راستے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔آئی جی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

عمران خان کی ہائی کورٹ روانگی سے قبل آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس لائن پہنچ کر

سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل وکلاء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق گزشتہ شب عمران خان سے 10 افراد نے ملاقات کی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور عمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل نے بھی پولیس گیسٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان افراد کے علاوہ 7 رکنی قانونی ٹیم نے بھی عمران خان سے ملاقات کی۔

Leave feedback about this

  • Rating