پنجاب بھر میں ہنگامہ آرائی اور پرتشدد کارروائیاں ، ایک ہزار سے زائد شر پسندگرفتار، شاہ محمود قریشی، عمر سرفرازچیمہ ،اسد عمربھی پکڑے گئے۔ پرتشدد واقعات میں 8 افراد مارے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو ریڈ زون سے گرفتارکیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت 15دن کیلئے گرفتار کیاگیا۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سیکرٹری جنرل اسد عمر کو بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔پولیس ذرائع کے مطابق اسد عمر کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کیاگیا ہے۔اسد عمر، شاہ محمود قریشی، علی اعوان و دیگر رہنماؤں کے خلاف رات گئے 2 مقدمات تھانہ آبپارہ اور ترنول درج کیے گئے تھے۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ کو اینٹی کرپشن نے حراست میں لے لیا۔سیکرٹری علی ڈھلوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم علی الصبح عمر سرفراز چیمہ کے گھر میں داخل ہوئی، اینٹی کرپشن کی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کر رہے تھے۔ عمر سرفراز چیمہ پر بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جعل سازی سے اپنی بہن کو حصہ دلوانے کا الزام ہے۔ پشاور میں شر پسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگا دی،مشتعل کارکنوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ لاہور پولیس نے شہر کے مختلف مقامات سے پی ٹی آئی کے 70کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 80سے زائدمقدمات درج کر لئے ہیں، پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے اپنے قائد کی گرفتاری کے خلاف پر امن احتجاج کرنے کی بجائے جلائو گھیرائو کا راستہ اختیار کرتے ہوئے 6موٹر سائیکلوںکو آگ لگا کر انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا اور شہر میں واقع سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا نذر آتش کی گئی نجی املاک میں پی ایم ایل کے دفتر سمیت بعض کمرشل پلازے بھی شامل ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار رکر لیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتارکے خلاف پشاور شہر میں دوسرے روز بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے شہر بھر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور جی ٹی روڈ کو وقفے وقفے سے بند کرتے رہے شہر بھرہشننگری ، فردوس ، باچاخان چوک ،خیبر بازاراور دیگر جگہوں پر احتجاج ریکاڈ کرتے ہوئے ٹائروں اور دیگر اشیاء کو آگ لگائی اور سرکاری اور غیر سرکاری عمارات کو نشانہ بنایا۔ عمران خان کی گرفتاری اور کارکنوں کے احتجاج کے باعث پشاور کے تجارتی مراکز بندرہے قصہ خوانی بازار، خیبر بازار میں تجارتی سرگرمیاں معطل بازاروں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامناکرنا پڑاپشاور میں مشتعل مظاہرین نے شیر شاہ سور پشاور میں مشتعل مظاہرین نے شیر شاہ سوری پل کے نیچے ایدھی کنٹرول روم میں ایدھی ایمبولینس پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے کنٹرول روم میں ایدھی ایمبولینس پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں ایدھی کی 4 سے 6 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا یا اور ایدھی کے رضاکاروں پر بھی پتھرا ئوکیا۔ راول ڈویژن پولیس نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں تحریک انصاف کے پر تشدد مظاہروں پر3مختلف تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمات میں سابق وزراواراکین اسمبلی فیاض الحسن چوہان ، عمر تنویر بٹ ، راجہ راشد حفیظ ، اعجاز خان جازی اورعارف عباسی کے علاوہ تحریک انصاف کے مقامی قائدین سمیت 97افراد کو نامزد کیا گیاہے مجموعی طور پر600سے زائد افراد کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں ہوائی فائرنگ ، پولیس افسران و اہلکاروں پر جان لیوا حملوں ، سرکاری و نجی املاک کو نذر آتش کرنے اور نقصان پہنچانے ، سڑکیں بلاک کرنے ، عوام میں خوف وہراس پھیلانے سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں پر تشدد مظاہروں میں میٹرو بس سٹیشن ، ریسکیو 15سے ملحقہ سکیورٹی پوسٹ سمیت دیگر املاک کو نذر آتش کیا گیا تھا جبکہ پولیس پر حملوں کے دوران ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ رتہ امرال سمیت متعدد پولیس افسران و اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ پولیس نے کراچی میں بدامنی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 250 افراد کو گرفتار کر لیا۔
Leave feedback about this