پنجاب اور کے پی کے میں فوج طلب ، ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی

وزارت داخلہ نے پنجاب اور خیبرپختون خوا میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی ۔ لاہور سمیت صوبے کے اہم اضلاع میں امان وامان کی صورتحال کو کنٹرول کیاجائے گا۔ فوج اس حوالے سے پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی۔ پنجاب نے وفاق کوسمری بھجوادی جس کے مطابق فوج کی دس کمپنیوں کوطلب کیا گیا ، پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بگڑ جانے پر یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔ فوج کی 10 کمپنیوں کو پنجاب کے مختلف اضلاع جن میں لاہور، ملتان راولپنڈی، فیصل آباد، سمیت دیگر اضلاع میں تعینات کیا جائیگا۔ادھر خیبرپختون خوا حکومت نے بھی کشیدہ حالات کے باعث آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کرلیا ہے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کو فوج بلانے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت خیبرپختونخوا میں فوج تعینات کی جائے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کی جان و مال اور سرکاری تنصیبات کی تخفظ کے لیے فوج بلانے کی درخواست کی ہے۔ پاک فوج کی کمپنیاں کشیدہ علاقوں میں تعینات رہیں گی ۔

Leave feedback about this

  • Rating