فرح خان کی لیگل ٹیم نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

عمران خان کی اہلیہ کی دوست فرح خان کی لیگل ٹیم نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق لیگل ٹیم نے نوٹس میں کہا ہے کہ فرح خان کیخلاف کارروائی سیاسی بنیادوں پر ہے،فرح خان کیخلاف درج مقدمہ ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہماری مؤکلا کے ریڈ وارنٹ کیلئے کی جانے والی خط و کتابت آرٹیکل 3 کی خلاف ورزی ہے،ریڈ وارنٹ نوٹس کی درخواست میڈیا پر جاری کر کے ہتک عزت کی گئی،ایسے وارنٹس جاری کرنے سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔لیگل ٹیم نے انٹر پول سے مطالبہ کیا کہ ریڈ وارنٹ کیلئے دوبارہ خط لکھا جائے تو سخت کارروائی کریں۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے فرح خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔فرح خان اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں،ایف آئی اے نے گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا۔ایف آئی اے کی جانب سے انٹرپول کو لکھے گئے خط میں انٹرپول کو گرفتاری کیلئے تعاون کرنے کی اپیل کی گئی۔ایف آئی اے نے انٹرپول سے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی۔ 3 مارچ 2023ء￿ کو بھی فرح خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے،منی لانڈرنگ مقدمے میں شامل تفتیش نہ ہونے پر ایف آئی اے کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔جس کے بعد ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرح خان کو گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا۔ ایف آئی اے نے فرح خان کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کیے۔ ذرائع ایف آئی اے نے کہا کہ فرح خان نے کرپشن اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے اربوں روپے کمائے،جبکہ فرح خان نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرنے پر ایف ا?ئی اے کے دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا تھا۔#/s#

Leave feedback about this

  • Rating