غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے سربراہ چیف اکرام الدین نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں صحافیوں کے تحفظ کیلئے بہترین اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ پریس کی آزادی اور جمہوریت کے فروغ اور انسانی حقوق کے دفاع میں صحافیوں کا اہم کردار ہے 3 مئی دنیا بھر کی حکومتوں کو آزادی صحافت کا احترام کرنے اور صحافیوں کے تحفظ اور آزادی تحفظ کی ترغیب دیتا ہے انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کا عالمی دن ایک آزاد اور خود مختار میڈیا کے بنیادی اصولوں کو مناتا ہے یہ جمہوریت کے فروغ اقتدار میں رہنے والوں کو جوابدہ بنانے اور انسانی حقوق کے دفاع میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے اہم کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے 3 مئی عالمی یوم صحافت کے موقع پر بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے سربراہ چیف اکرام الدین نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ جمہوریت میں آزادی صحافت کی اہمیت ایک جمہوری معاشرے کے کام کرنے کیلئے پریس کی آزادی ضروری ہے کیونکہ یہ شہریوں کو درست اور متنوع معلومات تک رسائی کی اجازت دیتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومتیں صحافیوں کو بنیادی حقوق دینے میں اہم کردار ادا کریں اور ساتھ ساتھ صحافیوں کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں بھی کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں شہادت نوش کرنے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے دعا گو ہے کہ اللہ تبارک و تعالی شہادت نوش کرنے والے صحافیوں کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے صحافیوں سے مطالبہ ہے کہ بہترین صحافت کے زریعے ملک و قوم کا نام روشن کرے اور ہر ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے میں اہم کردار ادا کرے کیونکہ ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھانا ہر صحافی کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔
Leave feedback about this