مرکزی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے درست فیصلہ کیا،کسی کے منشا کے مطابق مرضی کا ببنچ نہیں بن سکتا،یہ سپریم کورٹ کو بم ہی مارنا چاہتے ہیں ، مریم نواز منظم طریقے سے ججز کو نشانہ بنا رہی ہیں ،مقصد نیب ترامیم کیس سننے والا بینچ فیصلہ نہ دے ،ہم سپریم کورٹ کی تجاویز پر ان کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں ، اب حکومت کی طرف سے فیصلہ ہونا ہے، خواجہ آصف، احسن اقبال مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، پی ڈی ایم میں ایک دھڑا مذاکرات نہیں چاہتا اس دھڑنے کو مریم نواز کی سپورٹ حاصل ہے ،عدالتوں سے درخواست کروں گا کہ فیصلوں پر عملدرآمد کروائیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو ملک کے مستقبل کا فیصلہ سڑکوں پر ہو گا، ایک طرف کہتے ہیں زہر کھانے کے پیسے نہیں تو دوسری جانب الیکشن کمیشن کے دفتر پر 6 کروڑ لگا دئیے گئے ، پی ٹی آئی آج چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
Leave feedback about this