، وزیرِ اعظم اسٹیئرنگ کمیٹی کی خود صدارت کریں گے۔اس بات کا فیصلہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم، یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ہوا۔وزیراعظم نے وزیرِ اعظم نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی، وزیرِ اعظم اسٹیئرنگ کمیٹی کی خود صدارت کریں گے۔۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے شہباز شریف نے کہاکہ ملک سے اسمگلنگ کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھونگا۔چند کالی بھیڑوں کو ملک کے زرِ مبادلہ اور پاکستانیوں کے حق پر ہر گز ڈاکہ ڈالنے نہیں دونگا۔اللہ رب العزت کے کرم اور حکومت کی کوششوں سے ملک میں گندم کی گزشتہ دس برس کی نسبت سب سے ذیادہ پیداوار ہوئی۔سیلاب و بارشوں کے باوجود کسانوں کی محنت اور حکومت کی کوششوں سے بھرپور پیداوار پر اس ملک کے عوام کا حق ہے۔اسمگلروں کو ہر گز اس ملک کے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے نہیں دونگا۔حکومت آئندہ برس گندم کی رواں سال سے بھی ذیادہ پیداوار کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔حکومت نے کسانوں کو آئندہ فصل کیلئے یوریا کی بلاتعطل فراہمی کیلئے جامع منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے
Leave feedback about this