پی ٹی آئی عدالت پہنچ گئی

ایک ہی روز انتخابات میں بہتری ہے ،حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات میں اتفاق ہو گیا ۔ پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے درمیان مذاکرات کا تیسرےدور میں حکومت اور پی ٹی آئی نے اپنی اپنی تحریری تجاویز کا تبادلہ کیا۔پی ٹی آئی نے تحریری تجاویز حکومتی وفد کے حوالے کیں، حکومتی اتحاد نے بھی تحریری تجاویز پی ٹی آئی وفد کو دیں، پی ٹی آئی نے الیکشن سمیت 8 نکاتی تجاویز کا ڈرافٹ حکومتی اتحاد کے حوالے کیا۔پی ٹی آئی نے بکرا عید اور محرم کے درمیان کے ایام میں انتخابات کرانے کی تجویز دی، تجویز کے مطابق اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں الیکشن ہوسکتے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنی تجاویز کا ڈرافٹ سپریم کورٹ کو بھجوانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔مذاکراتی دور کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ مذاکرات کے تیسرے دور میں تفصیل کے ساتھ مثبت طریقے سے تمام چیزوں پر تبادلہ خیال کیا اور مجموعی نتیجہ مثبت نکلا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بات پر اتفاق ہے کہ ملک میں ایک ہی دن تمام انتخابات ہونے چاہئیں اور صوبوں میں الگ یا مختلف تاریخ پر انتخابات کی کوئی بات نہیں ہے۔مذاکرات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر اتفاق ہوا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی نہ کی جائے ، چاہتے ہیں خیبرپختونخوا میں بھی انتخابات منطقی انجام کو پہنچیں، چاہتے ہیں پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات ہو جائیں ، مذاکرات کے آغاز سے قبل دونوں فریقین نے اپنے اپنے قائدین سے تفصیلی مشاورت کی، مسلم لیگ ن نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے بھی مشاورت کی، پی ٹی آئی کا وفد عمران خان سے تفصیلی مشاورت کے بعد مذاکرات میں شریک ہوا۔

Leave feedback about this

  • Rating