بھارتی بورڈ کے انکار پر سابق چیئر مین پی سی بی جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیا ء کا ردعمل انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انڈین کرکٹ بورڈ کےہاتھ میں کچھ نہیں، تمام فیصلے بھارتی حکومت کے ہیں،توقیر ضیاءنے کہا انڈین حکومت پاکستان کےساتھ کرکٹ نہیں کھیلناچاہتی اوربھارتی حکومت کے انکارکےبعد حکومت پاکستان کا ردعمل انتہائی اہم ہے۔سابق چیئر مین پی سی بی نے بتایا اس وقت بابر اعظم سے کپتانی لینا زیادتی ہوگی ۔شروع سے کہتاہوں کہ تینوں فارمیٹ کے لئے ایک کپتان نہیں ہونا چاہئےبابر اعظم کو دو فارمیٹ میں کپتان رکھا جائےپاکستانی کوچز کی دوستیاں نبھانے والی بات سچ ہے، مکی آرتھر ڈربی شائرکےکوچ ہیں، پاکستان ٹیم کیساتھ کیسے کام کریں گے پی سی بی کو مکی آرتھر کی ذمہ داریوں میں توازن رکھنا ہوگا۔
Leave feedback about this