پی ٹی آئی :پنجاب کے انتخابات میں متعدد حلقوں سے پارٹی ٹکٹ تبدیل

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنان کے تحفظات اور احتجاج کے بعد پنجاب کے انتخابات میں متعدد حلقوں سے پارٹی ٹکٹ تبدیل کردیئے جبکہ زیرالتواء حلقوں کے ٹکٹ بھی جاری کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ریویو کمیٹی نے اعتراضات پر مبنی درخواستوں کا جائزہ لے کر ٹکٹوں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا، تحریک انصاف کی طرف سے تبدیل شدہ حلقوں میں نئے امیدواروں اور زیرالتوا ء حلقوں بارے پارٹی امیدواروں کی لسٹ جاری کردی گئی ہے۔لسٹ کے مطابق پی پی 7سے طارق مرتضی ،پی پی 10سے کرنل (ر)اجمل صابر ، پی پی 11سے عارف عباسی، پی پی 73سے سہیل گجر اب پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔اسی طرح پی پی 79سے نذیر صوبی ، پی پی 50سے افضل مہیس، پی پی 57سے علی وکیل خان، پی پی 61 سے رانا نذیر، پی پی 62سے محمد علی ، پی پی 137سے ابوذر چدھڑ، پی پی 162لاہورسے فیاض بھٹی کوٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔پی پی 176سے مہر سلیم ، پی پی 177 سے بیرسٹر شاہد مسعود، پی پی 101سے شہیر داد، پی پی 108سے ندیم افتاب سندھو، پی پی 189سے چاند بی بی، پی پی 194سے سلمان صفدر کو ٹکٹ مل گیا ہے۔نئی لسٹ کے مطابق پی پی 197سے شکیل نیازی، پی پی 198سے محمد دمرہ، پی پی 201سے میجر (ر)سرور، پی پی 234سے زاہد اقبال، پی پی 251سے احمد یار، پی پی 253 سے اصغر جوئیہ ،پی پی 257سے راجہ سلیم، پی پی 266سے غلام محمد سولنگی، پی پی 269سے احسان الحق نولٹھیہ کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔پی پی 271 سے نادیہ کھر، پی پی 272 سے جان یونس، پی پی 273 سے عمران، پی پی 276 سے معظم جتوئی اب پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے

Leave feedback about this

  • Rating