سابق وزیراعظم نوازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت پاکستان کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،مسلم لیگ ن کے ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جدہ کے شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان کی مالی مدد اور تعاون پر خصوصی طور پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان اور نواز شریف کی ملاقات مثبت اور تعمیری رہی جب کہ شاہی محل میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور سعودی ولی عہد نے کہا کہ وہ اور سعودی عوام پاکستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں دونوں برادر ممالک ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے قائد پارٹی نواز شریف کی سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات مثبت رہی ،ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھیں ،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی، قائد نوازشریف کا سعودی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔
Leave feedback about this