عیدالفطر پر صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 یوم کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت پنجاب کی جیلوں میں بند 129 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔عید الفطر کی مناسبت سے سزاؤں میں کمی کے اعلان کے تحت مجموعی طور پر 2610 قیدیوں کو فائدہ پہنچا،

اسی سلسلے میں سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے بھی صدر مملکت کی خصوصی معافی کے تحت 39 اسیروں کو رہائی ملی جبکہ مجموعی طور پر 415 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی۔

Leave feedback about this

  • Rating