وزیراعظم فرداً فرداً لوگوں کے پاس گئے اور بیشتر مستحقین کے مسائل سنے۔وزیراعظم نے لوگوں میں خود بھی آٹا تقسیم کیا
ڈیرہ غازی خان ؍ مظفرگڑھ (صحافی ۔ پی کے نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے ہیں گزشتہ روزوزیراعظم نے میں غازی یونیورسٹی میں قائم مفت آٹا تقسیم مرکز کا دورہ کیا ۔ وزیراعظم نے تھیلے تقسیم کرنے کے نظام کا جائزہ لیا۔وزیراعظم فرداً فرداً لوگوں کے پاس گئے اور بیشتر مستحقین کے مسائل سنے۔وزیراعظم نے لوگوں میں خود بھی آٹا تقسیم کیا۔ڈویژن کے مستحق خاندانوں میں اب تک 49 لاکھ بیگز تقسیم کئے گئے۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں مجموعی طور پر مستحق خاندانوں میں 13 لاکھ سے زائد بیگز تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے ۔ وزیراعظم سے مفت آٹا مرکز میں گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے نمائندہ ارکان نے بھی ملاقات کی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ضلع بھر کے گرلز کالجز کا نمائندہ فورم مرکز میں آٹے کی تقسیم میں پیش پیش ہے۔وزیراعظم نے قوم کی بیٹیوں کو اس کار خیر میں حصہ ڈالنے پر سراہا اور کہا کہ گزلز گائیڈ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کی بیٹیوں کو غازی یونیورسٹی مفت آٹا تقسیم کے مرکز پر عوام اور انتظامیہ کی معاونت کرتا دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔ طالبعلمی کے دور میں ہی نوجوانوں میں عوامی خدمت کے جذبے کو پروان چڑھانے کیلئے یہ ایک احسن اور قابل ستائش اقدام ہے۔بعدازاں وزیراعظم نے مظفر گڑھ میں مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے اور لوگوں کے مسائل بھی سنے وزیراعظم نے مفت آٹا سنٹرکا دورہ بھی کیا انہیں حکام کی جانب سے آٹے تقسیم اور مجموعی اعداد و شمار کے بارے میں بریف کیا ۔ وزیراعظم نے مظفر گڑھ انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا ۔

Leave feedback about this