عمران خان اگلی پیشی پر حاضری نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کرینگے،الیکشن کمیشن

صوبہ پنجاب 297 حلقوں کے لئے52 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے،ڈرافٹ پولنگ اسکیم شائع کی جائے گی
اعتراضات 20 اپریل تک جمع کرا سکیں گے،28اپریل تک اعتراضات کا فیصلہ ہوگا، حتمی پولنگ اسکیم 29 اپریل کو جاری ہوگی
لاہور(صحافی ۔ پی کے نیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ اسکیم تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 297 حلقوں کے لئے تقریبا 52 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ڈرافٹ پولنگ اسکیم شائع کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق امیدوار ڈرافٹ پولنگ اسکیم پر اعتراضات 20 اپریل تک ڈی آر او آفس جمع کرا سکیں گے۔ڈی آر اوز 28اپریل تک اعتراضات سن کر فیصلہ دیں گے۔ پنجاب کے297 حلقوں کے لئے حتمی پولنگ اسکیم 29 اپریل کو جاری کی جائے گی۔قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 56 لاکھ 26 ہزار 930 ہو گئی۔الیکشن کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں مردووٹرزکی تعداد 6 کروڑ 78 لاکھ 93 ہزار815 ہے جبکہ ملک میں خواتین ووٹرزکی تعداد 5 کروڑ 77 لاکھ 32 ہزار 575 ہے۔مرد ووٹرزکی شرح 54 فیصد اورخواتین ووٹرزکی شرح 46 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار 168 ہے جبکہ سندھ میں ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 63 کاکھ 96 ہزار 53 ہے۔ خیبرپختونخوامیں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 15ہزار490 ، بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد 52 لاکھ 28 ہزار 726 اور اسلام آبادمیں ووٹرزکی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 953 ہے۔اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 18 سے سے 25 سال تک ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 21 ہزار 392 ہے،شرح 18 فیصد ہے۔26 سے سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 771 ہے، شرح 26 فیصد ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز ک تعداد2 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 963 ہے،شرح 22 فیصد ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں 56 سے 65 سال عمر کے ووٹرز کی تعدادایک کروڑ 18 لاکھ 99 ہزار 9 ہے،شرح 9 فیصد ہے جبکہ 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 122 ہے،شرح 10 فیصد ہے

Leave feedback about this

  • Rating