ہم آئین اور سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ

اللہ کے سائے کے بعد اس کتاب کا سایہ ہمارے سر پر ہے، سیاست نہیں، قانون میرا میدان ہے
ہم دستور کیساتھ کھڑے رہیں گے اور اسی کے مطابق کام کریں گے، آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی سے خطاب
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ہمیں آئین پاکستان کی اہمیت کو پہچاننا چاہیے اور اس پر عمل کرنا چاہیے، ہم اس کتاب کیساتھ کھڑے ہیں، اللہ کی کتاب کے بعد اس کتاب کے سائے تلے ہیں ،یہ کتاب پاکستان کی پہچان ہے، یہ متفقہ دستور ہے، اس کو پہچاننا چاہیے اور سمجھنا چاہیے۔پیر کے روزآئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جسٹس فائر عیسیٰ نے کہا کہ میں یہاں کوئی سیاسی تقریر کرنے حاضر نہیں ہوا بلکہ میں اپنے اور اپنے ادارے کی طرف سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، 2014ء سے آپ کا ہمسائیہ ہوں اور سوچتا تھا کہ اندر کیا ہوتا ہے آج آپ نے دعوت دی ،اپنی ادارے کی طرف سے کہتا ہوں کہ ہم اس کتاب کیساتھ کھڑے ہیں، اللہ کی کتاب کے بعد اس کتاب کے سائے تلے ہیں ،یہ کتاب پاکستان کی پہچان ہے، یہ متفقہ دستور ہے، اس کو پہچاننا چاہیے اور سمجھنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین پاکستان کی اہمیت کو پہچاننا چاہیے اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کا سیاسی میدان ہے لیکن میں قانونی نقطہ نظر سے چیزوں کو دیکھتا ہوں، آپ ہم پر تبصرے اور تنقید کرسکتے ہیں، ہم نے تنقید سنی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا اور آپ کا یعنی پارلیمان کا واحد مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہونا چاہئیں، ہمارا کام یہ ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق جلد فیصلے کریں، آپ کا کام ہے کہ ایسے قوانین بنائیں جو لوگوں کے لیے بہتر ہوں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہاں آج بہت سی سیاسی باتیں بھی ہوگئیں جبکہ میں نے آنے سے پہلے پوچھا تھا کہ یہاں کوئی سیاسی باتیں تو نہیں ہوں گی، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں آج یہاں ہونے والی تمام باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، آج آئین کے گولڈن جوبلی تھی، میں صرف اس کے جشن میں شرکت کے لیے آیا ہوں

Leave feedback about this

  • Rating