متعدد گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںمیں آگ بھڑک اٹھی ،دھماکے میں خواتین بچوں سمیت 15افراد زخمی
متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کے آواز دور دور تک سنی گئی ، پولیس سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
کوئٹہ (صحافی ۔ پی کے نیوز)کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے2 پولیس اہلکاروں اور بچی سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے دھماکے سے متعدد گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کو شدید نقصان پہنچا اور دھماکے سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںمیں آگ بھڑک اٹھی ، متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کے آواز دور دور تک سنی گئی ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کیا، سول ہسپتال اور بی ایم سی میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف ،نرسز اور دیگر عملے کو طلب کر لیا گیا دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن نے جائے وقوعہ کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایس پی سٹی ڈویژن شفقت ججنوعہ، ایس پی انوسٹی گیشن صدر ڈویژن نصیر الحسن شاہ سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے اس سے قبل ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے بھی دھماکے کی جگہ کا معائنہ کیا اور پولیس کی جانب سے انہیں ملنے والے شواہد کی روشنی میں آگاہ کیا ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کا کہنا تھا کہ دھماکہ 4بجے کر 15منٹ پر شاہراہ اقبال پر ہوا دھماکے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 15افراد زخمی ہوئے ملنے والے شواہد سے محسوس ہو رہا ہے دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا تاہم پولیس کی ٹیمیں ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہیں ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،گورنربلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع اور پولیس کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے پولیس کے مطابق گزشتہ روز شاہراہ اقبال پر سہ پہر سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گاڑیوں اور موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار میثم عباسی، محمد شعیب ، حکمت اللہ، اور بچی کلثوم بی بی موقع پر شہید، جبکہ دلبرخان ، نثار، محمد رمضان، لعل محمد، نصیب اللہ ، جا ن محمد ، حارث، میر گل ، خالد ، داد محمد، سحر سیدہ، معصومہ، احمد ، یعقوب ، نور الدین شدید زخمی ہوگئے ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ہسپتالوںمیں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، دھماکے سے متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں، نزدیکی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا دھماکے میں4کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ذرائع کے مطابق دھماکے کے ذریعے ایس پی صدر انویسٹی گیشن کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے#

Leave feedback about this