اپوزیشن کو شہباز شریف کے پاس آنا ہو گا کیونکہ وہ وزیراعظم ہیں، سابق صدر
اسلام آباد( صحافی ۔ پی کے نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو مذاکرات کیلئے شہباز شریف کے پاس آنا ہو گا۔قومی اسمبلی میں آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے اپنے خطاب میںسابق صدر نے کہا کہ وزیراعظم کو درخواست کریں گے کہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دیں اور اپوزیشن کو بھی کہتاہوں کہ آپ کو مذاکرات کیلئے شہباز شریف کے پاس آنا ہو گا کیونکہ وہ وزیراعظم ہیں اور مذاکرات کا اختیار بھی انکے پاس ہے ، مذاکرات میں آنے سے پہلے شرائط نہ رکھی جائیں۔

Leave feedback about this