ایمسٹرڈیم(صحافی ۔ پی کے نیوز) نیدرلینڈز کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ اگر شائقین کی جانب سے دوران میچ کھلاڑیوں اور ریفریز پر اشیا پھینکنے کا سلسلہ نہ رکھا تو یہاں ہونے والے فٹبال میچ منسوخ کردیئے جائینگے، یاد رہے کہ ڈچ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کے دوران ایجیکس کے مڈ فیلڈر ڈیوی کلاسین کو سٹینڈز میں کسی نے کوئی چیز ماری جو ان کے سر پر لگی اور وہ زخمی ہو گئے تھے اس واقعہ کے باعث میچ تقریباً30 منٹ تک رکھا رہا تھا جس کے بعد پولیس نے اعلان کیا تھا کہ کلاسین کو زخمی کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے ، نیدرلینڈز کی فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ شائقین کی جانب سے اس طرح کی حرکات سے تنگ آچکی ہے اور اب اگر ان واقعات کو ختم نہ کیا گیا تو میچ منسوخ کردیئے جائینگے
Leave feedback about this