وزیراعظم سے اعلی عسکری قیادت اور قومی سلامتی سے متعلق اداروں کے سربراہان کی ملاقات

موجودہ ملکی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں حال ہی میں ہونے والی پیش رفت کا معاملہ بھی شامل تھا
اسلام آباد ( صحافی ۔ پی کے نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے اعلی عسکری قیادت اور قومی سلامتی سے متعلق اداروں کے سربراہان نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میںملاقات کی۔حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی جبکہ موجودہ ملکی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں حال ہی میں ہونے والی پیش رفت کا معاملہ بھی شامل تھا۔

Leave feedback about this

  • Rating