لاہور (صحافی ۔پی کے نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کے فیصلہ کن موڑپرکھڑے ہیں۔اپنے ایک ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں، ترکیہ کے نقش قدم پر چلیں یا میانمار بن جائیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی طرح ہر ایک کو انتخاب کرنا چاہیے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑے ہیں، آئین، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے ساتھ یا پھر کرپٹ مافیہ اور فاشزم اور جنگل کے قانون کے ساتھ۔
Leave feedback about this