صوبائی اسمبلیوں کے تمام امیدواران کو اپنے ساتھ چار وکلاء کو سریم کورٹ لانے کا ٹاسک
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دوصوبوں میں انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کے موقع پر وکلاء کو متحرک کرنے کیلئے نئی حکمت کا انکشاف ہوا ہے جس کے تحت صوبائی اسمبلیوں کے تمام امیدواران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ساتھ کم ازکم چار وکلاء کو سریم کورٹ لائیں ۔سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق وکلاء کیلئے ٹرانسپورٹ، کھانے پینے ،بورڈنگ اور سامان کیلئے اخراجات کی مد میں یومیہ فی وکیل اوسطًا 30ہزار روپے ادائیگی کی جائے گی ۔ہرایک امیدوار کا مطلب ہے سات سے آٹھ سو بندے اپنے ساتھ لائیں اور اگر ہر امیدوار اپنے ساتھ صرف چار وکیل لاتا ہے تو یہ تعداد3000تک ہوجاتی ہے جبکہ وکلاء فورم اور ہم خیال پلیٹ فارمز،بارز کے ساتھ ساتھ فری لانس /کرائے کے وکلاء اس کے علاوہ ہیں ۔

Leave feedback about this