بھار ت، راہول گاندھی ہتک عزت مقد مے میں مجرم قرار

نئی دہلی(صحافی ۔ پی کے نیوز) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی ہتک عزت مقد مے میں مجرم قرار دے دیئے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راہول گاندھی نے عدالتی فیصلے کو گجرات کی عدالت میں چینلج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ راہول گاندھی سورت کی عدالت میں پیش ہوکر فیصلے کیخلاف اپیل دائرکریں گے۔ راہول گاندھی دوسالہ سزا پرعبوری اسٹے کی بھی استدعا کریں گے، ان کے ساتھ پریانکا گاندھی، تین ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود ہوں گے۔بی جے پی نے راہول گاندھی کے خود جاکر اپیل دائر کرنے کو ڈرامہ قرار دے دیا۔وزیرقانون کے مطابق راہول گاندھی پارٹی رہنماؤں کیساتھ جاکر عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ادھر کانگریس کے مطابق راہول گاندھی کے ساتھ پارٹی رہنماان کی اخلاقی حمایت کے لیے جارہے ہیں،جس کامقصدعدالت پر دباوڈالنا نہیں

Leave feedback about this

  • Rating