ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھا کر 50 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی
اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا ،ڈیزل پرریلیف کی بجائے لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا،دستاویزات کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 5روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی،ڈیزل پر لیوی45 سے بڑھا کر50 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی،آئی ایم ایف کا پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے فی لٹرمقرر کرنے کا مطالبہ ہے،پٹرول پر لیوی پہلے سے ہی 50 روپے فی لٹر کی شرح سے عائد ہے،،مٹی کے تیل پر ڈویلپمینٹ لیوی 2 روپے 83 پیسے فی لیٹر عائد کر دی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل پر ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح میں 80 پیسے کمی کی گئی،لائٹ ڈیزل آئل پر ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح 13.78 روپے مقررہے۔

Leave feedback about this