میکسیکو سٹی( فارن ڈیسک )میکسیکو میں تارکین وطن کے حراستی سنٹر میں آتشزدگی سے 39 سے زائد افراد ہلاک ،40زخمی ہوگئے ہیں ،29 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں جن میں سے 13 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حراستی مرکز میں کام کرنے والے ایک اہلکار نے تارکین وطن حراستی مرکز میں لگنے والی آگ میں 39 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ اس حراستی مرکز میں 100 سے زائد تارکین وطن اس اس میں رہ رہے ہیں کہ ان کی امیگریشن کی درخواستیں قبول ہوجائیں گی۔
Leave feedback about this