دن کا آغاز وفاقی دارلحکومت میں 31 ، چاروں صوبائی دالحکومت میں 21 توپوں سے ہوا، مزار اقبال پر پاک فضائیہ نے فرائض سنبھالے
امریکی ایوان نمائندگان میںیوم پاکستان قرار دینے کی تاریخی قرارداد پیش،پاکستا نی سفیر مسعود خان کا کانگریس مین بومن کا اس اقدام پر شکریہ
واشگنٹن ، اسلام آباد (صحافی ۔ پی کے نیوز) قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 83 سال پورے ہونے پر ملک بھر میں ترقی، خوشحالی اور ملک کے مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ ’یوم پاکستان‘ بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جبکہ خراب موسم کے باعث دفاعی پریڈ ملتوی کر دی گئی جو کہ اب کل 25مارچ بروز ہفتہ کو ہو گی ۔لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فضائیہ کے چاک وچوبند دستے نے مزارِ اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، مزار اقبال پر سلامی بھی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔اس دن کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں ہونے والی شاندار فوجی پریڈ ہے جس میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ جبکہ لڑاکا طیارے فضائی مشقوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ایوان صدرکے ذرائع کے مطابق معاشی حالات کے باعث اس سال پریڈکومحدودکرکے پریڈگراؤنڈسے ایوان صدرمنتقل کیاگیاتھا تاہم خراب موسم کے باعث ایوان صدر میں منعقد ہونے والی پریڈ ملتوی کردی گئی جوکہ اب 25 مارچ بروز ہفتہ کل منعقد ہوگی۔ تراسویں یوم پاکستان اس دفعہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز میں آیا ہے جو اس بات کی بھی یاد دلاتا ہے کہ پاکستان کا قیام بھی رمضان المبارک کے مہینے میں ہی عمل میں آیا، یہ دن 23 مارچ 1940 کو تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لیے علیحدہ وطن کا ایجنڈا طے کیا تھا۔تحریک پاکستان کے دوران 23 مارچ 1940 وہ دن تھا جب مولوی فضل الحق نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک آزاد وطن پاکستان کے لیے قرارداد پیش کی اور اسی مناسبت سے ہم بحیثیت قوم ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر مناتے ہیں۔دوسری جانب

Leave feedback about this