نوے سے 2001ء تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم


جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ ریکارڈ کے سلسلے میں درخواست نمٹا دی
لاہور (صحافی ۔ پی کے نیوز) لاہورہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا 1990ء سے لے کر 2001ء تک کا ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ ریکارڈ کے سلسلے میں ایڈوکیٹ اظہر صدیق منیر کی درخواست نمٹا دی۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سارا ریکارڈ بپلک کیا جائے کوئی چیز چھپائی نہیں جا سکتی۔ جس دوست ملک نے تحائف دئیے وہ بھی بتایا جائے۔ بغیر قیمت ادا کیے کوئی تحفہ نہیں رکھ سکتا۔وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ 2002ء کے بعد پبلک کیے گئے ریکارڈ کے کے ذرائع بھی بتائے جائیں۔ ہم اس کے خلاف اپیل دائر کریں گے جس پرعدالت نے کہا کہ اپیل آپ کا حق ہے۔

Leave feedback about this

  • Rating