اب اس دہشت گرد کو پتا چل گیا کہ اس کی دہشتگردی پر قانون حرکت میں آئے گا، چیف آرگنائزرن لیگ
لاہور (صحافی ۔پی کے نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمانت پارک سے تربیت یافتہ دہشتگرد برآمد ہونے کے بعد عمران خان کو امن کا بھاشن یاد آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اب اس دہشت گرد کو پتا چل گیا کہ اس کی دہشتگردی پر قانون حرکت میں آئے گا تو اب اسے اکسانا یاد آگیا۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ریاست پر حملہ کیا گیا، درجنوں پولیس والوں کے سر پھاڑے گئے، پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں، پٹرول بم پھینکے گئے۔

Leave feedback about this