عمران خان کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نوٹسز جاری ،فریقین سے 27 مارچ تک جواب طلب
عدالت کے دائر ہ اختیار تک نوٹسز کررہا ہوں ،کس کے خلاف کتنے مقدمات ہیں، ریکارڈ فراہمی سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے،چیف جسٹس
اسلام آباد(صحافی ۔پی کے نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کی حد تک عمران خان کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم عمران کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے 27 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف 47 مقدمات اسلام آباد میں درج ہوگئے ہیں اسلام آباد پولیس نے کچھ ایف آئی آرز چھپائی ہیں ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایف آئی آر سیلڈ نہیں ہوتی ایف آئی آر پبلک دستاویزات ہے وہ سیل نہیں ہوسکتی، پولیس تحقیقات کے لیے بلا لیتی ہے عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد کی حد تک درج تمام مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کی جائیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی دائر اختیار تک فریقین کو نوٹسز کرتا ہوں ،عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیاکہ کیا آپ نے اعظم سواتی کیس کا فیصلہ پڑھا ہے؟ کس کے خلاف کتنے مقدمات درج انکی ریکارڈ فراہمی سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے،اعظم سواتی کیخلاف بھی پورے پاکستان میں مقدمات درج تھے جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ اگر ہمیں بتا دیا جائے تو پھر ہم قانونی راستہ اختیار کر لیں، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرکے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی کر دی

Leave feedback about this