اسلام آباد :اشتعال انگیزی ،جلائو گھیرائو،توڑ پھوڑ،198 ملزمان گرفتار

سکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تمام ملزمان کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے،پولیس
اسلام آباد(صحافی ۔پی کے نیوز)پی ٹی آئی مظاہرین کی اشتعال انگیزی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملے میں ملوث اسلام آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 198 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔مزید گرفتاریوں کے لئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔کارکنان کے حملوں سے پولیس کے 58 افسران و جوان زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق مطابق اشتعال انگیزی، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، پولیس پر حملہ وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کی کیمروں کی مدد سے شناخت کا عمل بھی جاری ہے،اسلام آباد پولیس نے پرتشدد واقعات پر تھانہ سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج کئے ہیں،مظاہروں میں شامل شرپسندوں کے پتھراو، جلاؤ گھیراؤ سے پولیس کے 58 افسران و جوان زخمی ہوئے۔جلاؤ گھیراؤ میں پولیس کی 04 گاڑیاں جل گئیں، 09 گاڑیاں توڑ دی گئیں، 25 موٹر سائیکل جلائے گئے،پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تمام شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

Leave feedback about this

  • Rating