سینیٹ اراکین کا موجودہ صورتحال پر حکومت ، اپوزیشن مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور

معاشی مشکلات کے اس دور میں ملک کا سیاسی درجہ حرارت بھی بہت زیادہ ہے اس پر بھی ہمیں بات کرنی چاہیے،سینیٹ اراکین
سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، مولا بخش چانڈیو ، سینیٹر منظور کاکڑ، سینیٹر پروفیسر ساجد میرو دیگر کا گولڈن جوبلی اختتامی تقریب میں اظہار خیال
اسلام آباد(صحافی ۔ پی کے نیوز)سینیٹ گولڈن جوبلی تقریبات اختتام پذیر،اراکین سینیٹ نے ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خاتمے اور ملکی معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے اپوزیشن اور حکومت کو مل بیٹھ کر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔جمعہ کے روز سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقدہ خصوصی اجلاس کے تیسرے دن قائد ایوان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف خود احتسابی کا موقع دیتی ہے بلکہ مستقبل کیلئے بھی راہیں ہموار کرتی ہیں انہوںنے کہاکہ اجلاس کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اس وقت ملک جس معاشی مشکلات سے اس وقت ملک گزر رہا ہے اور اس وقت ملک کا سیاسی درجہ حرارت بھی بہت زیادہ ہے اس پر بھی ہمیں بات کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کا اعادہ کریں کہ ریاست پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں کو سر جوڑ کر ملک کی معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے اقدامات اٹھائیں انہوںنے کہاکہ بدقسمتی سے اس وقت حالات بہتری کی بجائے تنزلی کی جانب جارہے ہیں سیاسی عدم استحکام کی ایک بڑی وجہ غیر آئینی مداخلت بھی ہے ملک میں دو ادوار میں آئین معطل رہا اور ملک پر مارشل لاء مسلط رہا انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں کو اس بات کر سوچنا چاہیے کہ کیا ہم ان کیلئے راہیں ہموار نہیں کر رہے ہیں ہمیں سنجیدہ سیاستدانوں کے طور پر بردباری اور سنجیدگی سے ایک دوسرے کی بات سننی چاہیے۔ سینیٹر پلوشہ احمد زئی نے کہاکہ اس وقت ملک میں انتشار کی صورتحال ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی صورتحال منفی دکھائی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ عالمی سطح پر ہمیں کمزور کرنے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں ہمیں اس کا مقابلہ کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ ہم سے جو مطالبات کئے جارہے ہیں وہ لمحہ فکریہ ہے ہم اپنے میزائل پروگرام اور ایٹمی اثاثوں پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور پاکستان کی خاطر تمام ممالک میں جائیں گے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی جانب سے جو شرائط عائد کی جارہی ہیں وہ پہلی دفعہ ہے اس طرح پہلے کبھی نہیں ہوا ہے سینیٹر محمد قاسم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ اس وقت جو صورتحال ہے یہ جمہوریت کیلئے سخت نقصان دہ ہے سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاکہ بدقسمتی سے آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوا ہے اس ملک کو فوجی مداخلت نے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور ملکی حالات اس طرح خراب نہ ہوتے انہوںنے کہاکہ مشکلات اور پابندیوں کے باوجود ہمارے ساتھیوں نے اپنا کردار بخوبی سرانجام دیا ہے اور ملک کے عوام کو درپیش مسائل بیان کئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری عدلیہ نے نظریہ ضرورت کے مطابق فیصلے دئیے ہیں یا ان کے بعض فیصلوں پر حیرت کا اظہار ہی کیا جاسکتا ہے ان فیصلوں نے ملک اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے اجلاس کے اخر میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر میاں رضا ربانی نے سینیٹ گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے قراردادیں پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا اس موقع پر چیرمین سینیٹ نے گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کرنے والے وزیر اعظم پاکستان، گورنر ،وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر اہم حکومتی عہدیداروں غیر ملکی سفراء￿ ،چیمبر کے عہدیداروں اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

Leave feedback about this

  • Rating