لاہور ( صحافی ۔ پی کے نیوز ) صوبہ پنجاب میں 30اپریل کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے وقت ختم ہو گیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے 16مارچ آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی ذرائع کے مطابق اب تک مسلم لیگ (ن) کی سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے چار حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں جن میں لاہور کے 3اور گوجرانوالہ کاایک حلقہ شامل ہے مریم نواز لاہور کے پی پی 149،پی پی 153اور پی پی 173 سے جبکہ گوجرانوالہ سے حلقہ پی پی 63سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی،مریم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرا دئیے گئے ہیں مریم نواز کے کاغذات ملک لیاقت اعوان اور کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کرائے جبکہ شہباز بھٹی،عامر رضا،میاں مبشر اور خرم مغل تجویز کنندہ اور تائید کنندہ میں شامل ہیں پی پی 149 سابق لیگی ایم پی اے بلال یاسین والا حلقہ ہے جو موہنی روڈ اور دیگر علاقوں پر مشتمل ہے،پی پی 173 نیا حلقہ ہے جو پہلے پی پی 153 کہلاتا تھا اور اس حلقے سے خواجہ عمران خان نذیر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بھی لاہور کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اسی برح وسطی پنجاب کی 202نشستوں پر پیپلز پارٹی کے 285امیدواروں کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمشن کے مختلف دفاتر میں جمع کرا دیئے گئے ہیں آخری روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے درجنوں جیالے اور امیدوار الیکشن کمیشن آفس پہنچ گئے۔ لاہور کے حلقہ پی پی 161میں 5,پی پی167,168اور173میں چار چار امیدوار پی پی 160میں 3,باقی 25حلقوں سے دو 2امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، لاہور سے افراز نقوی،رانا فقیر،سجاد نذیر،ظفر علیشاہ،اکرم رانا،سفیان خالد گھرکی،سیالکوٹ سے فاروق اشرف،اٹک سے ذوالفقار حیات،فیصل آباد،نعیم دستگیر،جڑانوالہ سے رائے امتیاز،قصور سے عمران نول،رضا عباس،مقبول ٹولو،شہیم صفدر،ارشاد خان اور آصف کھوکھر،میانوالی زبیر حمزہ،رخسانہ بنیاد،اوکاڑہ سے ڈاکٹر جہانزیب،رائے احمد حسن،علی حسنین،کیپٹن غلام مجتبی،تلہ گنگ سے ملک ہاشم،جھنگ سے تنویر موھل،راولپنڈی سے خالد نواز بوبی اور چودھری افتخار نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں لاہور کی 30نشستوں پر 42,پنڈی کی 20پر 40,سیالکوٹ کی 11نشستوں پر 20،فیصل آباد کی 21نشستوں پر30,شیخوپورہ اور قصور کی نو، 9 نشستوں پر 15,پندرہ،اٹک کی5نشستوں پر11,چکوال کی 4پر دس،گوجرانوالہ کی 15پر 21،منڈی بہاوالدین کی 4نشستوں پر 6,سرگودھا کی 10/10,میانوالی4/4امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں کنول ملک نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین جنوبی پنجاب پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست برائے خواتین پر الیکشن کمیشن لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروادے اس موقع پر محمد سلیم بھٹی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ان کے تجویز کنندہ اور مسعود ہاشمی ایڈووکیٹ مرکزی راہنماءپیپلز لائرز فورم پنجاب ان کے تائید کنندہ کے طور پر ہمراہ ہیں اس موقع پر شاہ رخ ملک ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور بھی موجود ہیں مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ نے پی پی 160اور پی پی 155سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے لاہور سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تمام امیدواران نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے دئیے۔ پارٹی نے لاہور کے تمام حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا لاہور کے حلقہ پی پی 144 سے عادل خلیق، پی پی 145 سے میاں کاشف، پی پی 146 سے شیخ صداقت علی، پی پی147 سے ڈاکٹر مقبول احمد، پی پی 148 سے شائمان بٹ، پی پی 149 سے حافظ عبید اللہ، پی پی 150 سے رضوان اکرم، پی پی 151 سے حاجی اسحاق مغل، پی پی 152 سے رانا آصف، پی پی 153 سے محمد ارشد، پی پی 154 سے عمر عبد اللہ، پی پی 155 سے عبد الرحمن نقوی، پی پی 156 سے خواجہ عمران، پی پی 157 سے عمر بن عبد العزیز، پی پی 158 سے چوہدری عبد السلام، پی پی 159 سے محمد رضوان منیر، پی پی 160 سے محمود الاسلام، پی پی 161 سے یاسمین سیف، پی پی 162سے حافظ عبد الماجد، پی پی 163 سے سیٹھ اکرم، پی پی 164 سے احمد یاسین، پی پی 165 سے نائلہ خالد، پی پی 166 سے ریاست وڑائچ، پی پی 167 سے چوہدری عبد الرزاق، پی پی 168 سے طلحہ احسان، پی پی 169 سے عابد رحمان، پی پی 170 سے محمد ارسلان، پی پی 171 سے عباس بھٹی، پی پی 172 سے ریاض احمد احسان، پی پی 173 سے ناصر محمود گھمن نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے موقع پر امیدواران کے ساتھ حلقے سے پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود رہی پی پی 147، پی پی 148 اور پی پی 168 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں کاغذات جمع کروانے سے قبل انہوں نے پارٹی رہنماوں سے تفصیلی مشاورت کی بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب کے امیدواروں کی حتمی فہرست 16 مارچ کو جاری کرے گا ان کے علاوہ جن لوگوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان میں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے عمران گورایہ پی پی162 پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو¿ں ڈاکٹر یاسمین راشد اور راجہ بشارت سمیت کئی اور جماعتوں کے رہنماو¿ں نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کر ا دیئے سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے پی پی 172اور پی پی 173سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت نے پی پی 14راولپنڈی سے، انجینئر راجہ قمر الاسلام نے پی پی 10راولپنڈی سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے پی پی 12راولپنڈی سے فیصل قیوم، پی پی 10 سے راجہ وحید قاسم نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے عاطف چوہدری نے پی پی 161سے، عمر سرفراز چیمہ اور ناصر سلمان نے پی پی 155 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ٹی ایل پی کے احمد عامر نے پی پی 173سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے پنجاب میں الیکشن کیلئے جماعت اسلامی لاہور نے 30 صوبائی حلقوں میں دستور پاکستان کے مطابق62 اور63 پر پورا اترنے والے امیدواران کے کاغذات جمع کروا دیئے پی پی 144 سے جہانگیر احمد خان،145 رانا محمد سلیمان،146 ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ،147سیف الرحمن، 148 چودھری طاہر صدیق،149زاہد شباب بٹ،150 زاہد علی کھوکھر،151عامر صدیقی،،153 اکرم سندھو، 154 میجر (ر)افتخار اعوان، 155 عبد الرشید مرز ا، 156 خبیب نذیر، 157 راشدہ شاہین، 158 رانا محمد آصف،159حافظ لئیق،160ملک شاہد اسلم، 161 خالد احمد بٹ، 162 وقاص احمد بٹ، 163 چودھری محمد اعجاز،164ڈاکٹر شفقت محمود،165 غلام حسین بلوچ،166عبد القیوم گجر،167 ذکر اللہ مجاہد 168احمد سلمان بلوچ،169 احمد رضا بٹ،170شاہد نوید ملک، 171 عدنان مصطفیٰ چٹھہ،172 ملک محمد منیر،173 سے جبران بٹ الیکشن لڑیں گے۔
Leave feedback about this