جب تک نواز شریف سے انصاف نہیں ہوگا ، الیکشن نہیں چاہتے ،مریم نواز

جب تک نواز شریف سے انصاف نہیں ہوگا ، الیکشن نہیں چاہتے ،مریم نواز
ترازو کے دونوںپلڑے برابر کردو اور ہماری طرف سے کل ہی الیکشن کرادو ، ورکرز کنونشن سے خطاب
شیخوپورہ( صحافی ۔ پی کے نیوز ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ جب تک نواز شریف سے انصاف نہیں ہوگا مسلم لیگ (ن) الیکشن نہیں چا ہے گی، ترازو کے دونوںپلڑے برابر کردو اور ہماری طرف سے کل ہی الیکشن کرادو ، قوموںکی زندگیوںمیں مشکل وقت آتے رہتے ہیں ، لیڈروں کی زندگیوںمیںامتحان آتے رہتے ہیں مگر جو قوم کو مشکل میں ڈال کرخود چھپ جائے اس کو لیڈر نہیں ، عمران خان کہتے ہیں ،پارٹی ورکرز کا جذبہ لائق تحسین ہے ، خواتین کی کنونشن میں بھرپور شرکت کو داد دیتی ہوں، نوازشریف نے ڈٹ کر مشکل حالات کا مقابلہ کیا اس نے عوام کو بچوںاور عورتوں کو ڈھال نہیں بنایا ،مریم کی پرورش نواز شریف اور کلثوم نواز نے کی ہے جنہوںنے مجھے جابر حکمرانوںکے سامنے کلمہ حق کہنا سکھایا ہے، ۔شیخوپورہ میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے شیرو بتائو جتنا کڑا وقت نواز شریف پر آیا کسی اور پر آیا مگر شریف نواز شریف ڈرا نہیں اس نے عوام کو ڈنڈے کھانے کیلئے اکیلا نہیں چھوڑا اس نے بیٹی کے ساتھ مل کر عدالتوں کا سامنا کیا اور کہاکہ عوام نہیں نواز شریف قربانی دے گا مشرف کے دور میں اور پچھلے پانچ سالوں میں ظالم حکمرانوںاور ان کے سہولت کار ایک پیج پربیٹھے تھے تو نواز شریف پھر بھی نہیں گھبرایا اس نے ایک بار بھی نہیں کہا میری جان کو خطرہ ہے میں معذور ہوں نوازشریف نے ڈٹ کر مشکل حالات کا مقابلہ کیا اس نے عوام کو بچوںاور عورتوں کو ڈھال نہیں بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اسحاق خان کو کہا میںڈکٹیشن نہیں لوں گا بدترین انتقام کے باوجود نواز شریف لندن سے اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر شیروں کی طرح گرفتاری دینے آیا کیوں نواز شریف یہ جانتے ہوئے بھی کہ مقدمات جھوٹے ہیں ان کا فیصلہ سہولت کار کرچکے تھے مگر پھر بھی نواز شریف نے دو سو سے زائد پیشیاں دیں اپنی بیوی کو لندن میںمرتے چھوڑ کر آیا اور عمران خان یہاں چارپائی کے نیچے چھپ کر بیٹھ کر غریب کے بچوں مائوں بہنوں کو سڑکوں پر گھسیٹا ۔

Leave feedback about this

  • Rating