پاکستان سپر لیگ، پہلا کوالیفائر میچ پندرہ مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلاجائیگا

پاکستان سپر لیگ، پہلا کوالیفائر میچ کل لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلاجائیگا
لاہور(صحافی ۔ پی کے نیوز)پاکستان سپر لیگ 8 کا لیگ مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جبکہ پلے آف مرحلے کا آغاز جمعرات سے ہونے جا رہا ہے، 15 مارچ کو پہلا کوالیفائر میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلی منیٹر ٹو کھیلے گی۔16 مارچ کو پہلا ایلی منیٹر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا جبکہ 17 مارچ کو کوالیفائر ہارنے والی اور پہلا ایلی منیٹر جیتنے والی ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ایونٹ کا فائنل میچ 19 مارچ کو ایلی منیٹر ٹو اور کوالیفائر کی فاتح ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا

Leave feedback about this

  • Rating