آسکرز اکیڈمی ایوارڈز، بھارت نے میدان ما ر لیا
دو اعزاز اپنے نام کرلیے، تقریب میں سلور رنگ کا فل لینتھ گاون زیب تن کئے ملالہ یوسفزئی کی دھواں دار انٹری ، ملالہ کی فلم کو آسکر نہ مل سکا
لاس اینجلس (صحافی ۔ پی کے نیوز) لاس اینجلس میں آسکرز کے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے میلے میں بالی ووڈ نے بہترین گانے اور بہترین دستاویزی مختصر فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ تقریب میں سلور رنگ کا فل لینتھ گاون زیب تن کئے ملالہ یوسفزئی نے بھی دھواں دار انٹری دی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کے مشہور گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے بیسٹ اوریجنل سانگ اور کارتیکی گونسالویس کی دستاویزی فلم دی بیسٹ ویزپرز نے بیسٹ ڈاکومنٹری شارٹ سبجیکٹ کا اعزاز جیت کر تاریخ رقم کردی۔اس کے علاوہ 95 ویں آسکرز کی تقریب میں ملالہ یوسفزئی بھی شریک ہوئیں تاہم ان کی مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم آسکرز نہ جیت سکی۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نڑاد برطانوی ا

Leave feedback about this