سرمائے میں26ارب روپے سے زائد کا اضافہ، 56.08فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
922 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،622میں کمی اور100 کی قیمتوں میں استحکام
کراچی (صحافی ۔ پی کے نیوز) پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس400سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس41300پوائنٹس سے بڑھ کر41700پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران26ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی سے 56.08فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے4دن محدود پیمانے پر تیزی رہی اس دوران انڈیکس 556.51پوائنٹس بڑھ گیا تاہم1دن کی مندی سے انڈیکس 99.64پوائنٹس لوز کر گیاتھا ۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں456.87پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41337پوائنٹس سے بڑھ کر41793.87پوائنٹس پر جا پہنچااسی طرح32.06پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 1558.79پوائنٹس سے بڑھ کر15551.73پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27044.44پوائنٹس سے بڑھ کر27358.27پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 26ارب91کروڑ37لاکھ51ہزار325روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 63کھرب56ارب36کروڑ41لاکھ45ہزار785روپے سے بڑھ کر63کھرب83ارب27کروڑ78لاکھ97ہزار110روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 41902.02پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 41337.00پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔ایک ہفتے کے دوران زیادہ سے زیادہ 7ارب روپے مالیت کے 22کروڑ90لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم5ارب روپے مالیت کے 16کروڑ1لاکھ2ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1644کمپنیوں کاکاروبار ہواجس میں سے922کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،622میں کمی اور100کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،پاک پیٹرولیم ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،میپل لیف ،سنر جیکو پاک ،بینک اسلامی ،پاک ریفائنری ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،پائینیر سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،پاک الیکٹرو ن ،ڈی جی کے سیمنٹ ،حب پاور کمپنی ،بینک آف پنجاب ،یونائیٹڈ بینک ،سلک بینک لمیٹڈ ،حیسکول پیٹرول ،پاک انٹر نیشنل بلک ،غنی گلوبل ،غنی گلوبل اور گلاسز سر فہرست رہے ۔

Leave feedback about this